اسلام آباد( کامرس رپور ٹر )پاکستان کسٹم نے بھارت سے افغانستان سمگل کی جانیوالی زائد المیعاد اور مضر صحت بھارتی چینی کے 258 کنٹینرز قبضے میں لے لئے ہیں ، ایف بی آر کےمطابق پاکستان کسٹم ڈائریکٹوریٹ جنرل آف افغان ٹرانزٹ نے بھاری مقدار میں بھارتی زائد المیعاد سفید چینی کے کنٹینرز قبضے میں لے لئے ہیں جو افغانستان لے جائی جا رہی تھی ۔