بابری مسجد شہادت کیس کا 9ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم

July 20, 2019

نئی دلی(جنگ نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کورٹ کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے9 ماہ کا حتمی وقت دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد شہادت اور رام مندر کے قیام کے تنازع پر فیصلہ سنانے کیلئے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کورٹ کو دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کے ججز آر ایف نریمان اور سوریا کانت نے سی بی آئی کورٹ کو بابری مسجد شہادت کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے دی گئی مہلت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 9ماہ میں کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔