سول اسپتال کراچی میں کتے کے کاٹے کے علاج کی ویکسین ختم

July 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں کتے کے کاٹے کے علاج کی ویکسین ختم ہو گئی ہے ۔ جمعے کو کتے کے کاٹے سے متاثرہ درجنوں افراد کو سول اسپتال سے واپس بھیج دیا گیا۔ اس موقع پر مریض اے ایم ایس او پی ڈی ڈاکٹر ظہور احمد شیخ کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے جس پر اے ایم ایس نے مریضوں کو اسپتال کے سربراہ کے دفتر کے باہر بھیج دیا ۔