اسسٹنٹ کمشنرز کوشجرکاری مہم کروانے کی ہدایت

July 20, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مون سون میں شہر میں شجرکاری کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں موجود خالی جگہوں پر شجرکاری کریں۔ ڈپٹی کمشنر لاہورصالحہ سعید نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم کا حصہ بنیں اوراپنے گھروں اور خالی جگہوں پر پودے لگائیں۔