وینا ملک نے برقعہ پہننا کب سے شروع کیا؟

July 20, 2019

اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہنے والی معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 13 برس کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے مداحوںسے سوال جواب کا سیشن رکھا جس کے آغاز سے ہی اداکارہ کے پاس سوالوں کا تانتا بندھ گیا ۔

اُن کے مداح نے لکھا کہ ’آپ کبھی برقعہ پہن لیتی ہیں،کبھی آپ شوبز چھوڑنا چاہتی ہیں،لیکن پیسے چھوڑنے نہیںدیتے ۔‘

اس کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ 13 سال کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھاکہ پیسہ اہم ہے لیکن اولین ترجیح نہیں۔ الحمداللّہ میرا تعلق ایک خوشحال گھرانے سے ہے۔


اداکارہ کی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے والے مولانا طارق جمیل کے بارے میں اُن کے ایک مداحنے سوال کیا کہ’طارق جمیل صاحب سے آپ کی آخری ملاقات کب ہوئی تھی؟ ‘

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میری مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات ایک ماہ پہلے ہوئی تھی لیکن میں روزانہ ان کے بیانات سنتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 2000 میں کیا اور اس کے بعد متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں۔ہندوستان منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے 'دال میں کچھ کالا، زندگی 50-50 اور سپر ماڈل وغیرہ میں کام کیا۔ اس کے علاوہ وینا نے انڈین ریئلٹی ٹی وی شو میں بھی شرکت کی۔

کچھ عرصہ قبل وینا نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم کچھ وقت وقفہ لینے کے بعد آج کل وہ نجی چینل کے ریئلٹی شو میں میزبانی کرتی نظر آرہی ہیں۔