میگھن ہمیشہ کالا لباس ہی کیوں پہنتی ہیں؟

July 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی برطانوی اداکارہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کی تمام تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے کی وجہ بتا دی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شاہی تقریبات میںعوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔

شاہی خاندان کے مبصر رچرڈ فٹس ولیمز نے واضح کیا کہ میگھن مارکل شاہی تقریبات کے علاوہ دیگر کاموں میںبھی سادہ اور سیاہ لباس پہنتی ہیں۔

انہوں نے سادہ لباس پہننے کو ترجیح دینے کے حوالے سےکہا تھا کہ ’اگر وہ رنگین لباس پہنیںگی تو اُن کا لباس خبر بن جائے گا ‘۔

انہوں نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’دی لائن کنگ‘ کے پریمئر میں بھی کالا لباس پہنا تھا۔

خیراتی تنظیموں کی جانب سے منعقد کسی تقریب میںبھی میگھن کالا لباس ہی پہنتی ہیں ۔

میگھن کے نزدیک کالا لباس پہننے سےاُن کے خیر کےکام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔