وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

July 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیر اعظم عمران خان 3روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے، 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان دورۂ امریکا میں ارکان کانگریس، کارپوریٹ اور معروف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایم ایف حکام اور عالمی بینک کے صدر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے اور نیا پاکستان کے وژن سے آگاہ کریں گے، دورے سے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔