عاطف زمان کے ڈرائیور کی خود کشی کی کوشش

July 21, 2019

ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر نے کہا ہے کہ ٹی وی اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کے ڈرائیور نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایس پی کلفٹن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیراز نذیر نے کہا کہ عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم نے تفتیش سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی۔

انہوںنے کہا کہ ندیم کا گھر ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہے اگر خود کشی کی کوشش کا مقدمہ ہوا تو ایسٹ میں ہوگا۔

ایس ایس پی سائوتھ نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کے کسی انویسٹر نے بھی تنگ آکر خود کشی کی ہے، مختلف اسپتالوں سے معلوم کیا لیکن ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ نیب کو عاطف زمان کیس میں تمام چیزوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔