سینیٹ، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے یکم اگست کو اجلاس طلب

July 22, 2019

اسلام آباد(طاہر خلیل) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی قرار داد پر ووٹنگ کیلئے صدرڈاکٹر عارف علوی نے ایوان بالا کااجلاس یکم اگست جمعرات کو دن دوبجے طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی،شہباز شریف آج اپوزیشن سینیٹرز سے ملیں گے۔ چیئرمین سینیٹ اتوار کو بعض قانونی ماہرین سے ملے اور تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوئوں پر بات چیت کی۔ اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور حکومتی اتحاد نے سلیم مانڈی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے سے ہٹانےکیلئے عدم اعتماد کی تحریکیں جمع کرارکھی ہیں۔