عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں، بلاول

July 22, 2019

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔

سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں تمام پاکستانیوں کی بات کرے۔

بلاول بھٹو نے مزیدکہا کہ اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریگی تو ملک کون چلائےگا؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بیرون ملک بھی کنٹینرکی باتیں کررہے تھے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ آج فضل الرحمان، بلاول اور ن لیگ سب اکٹھے ہوگئے ہیں،ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے، این آر او۔ ہم نے پاکستان میں میرٹ کاسسٹم لانا ہے، ہم نے طاقت ور کا احتساب شروع کردیا ہے۔