یوسی 78کوٹ جبی میں ٹیوب ویل کیلئے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان

July 22, 2019

راولپنڈی (جنگ نیوز) یونین کونسل 78کوٹ جبی گلبہار کالونی میں ٹیوب ویل کیلئے ایم پی ایز حاجی امجد محمود اور چوہدری عدنان نے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کر دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ددوچھا ڈیم کیلئے ساڑھے 3ارب روپے‘ راولپنڈی رنگ روڈ کیلئے 4سو ارب جبکہ پانی کی سکیموں کیلئے 8کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ پوٹھوہار یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے بھی کام ہو رہا ہے۔ چوہدری ناصر جاوید نے کہا کہ یوسی 78کیلئے نئی پائپ لائن منظور ہو گئی۔ اس موقع پر (ن) لیگی کونسلر راجہ صغیر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔