کراچی: کرین نے سوتے ڈرائیور کو کنٹینر سے کچل دیا

July 22, 2019

کراچی میں کنٹینر نے ٹرک ڈرائیور کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں بندرگاہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ٹرک ڈرائیور ٹرک کے ڈالے پر سو رہا تھا کہ بے خبر کرین آپریٹر نے اسے دیکھے بغیر وہاں کنٹینر رکھ دیا۔

کنٹینر کے نیچے کچلے جانے سے سوتا ہوا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔