گرین ٹاؤن،کاہنہ میں اہل خانہ کویرغمال بناکرڈاکے،متعددعلاقوں میں چوری کی وارداتیں

July 23, 2019

لاہور(کر ائم رپورٹر ) کا ہنہ ہلو کی میں ڈاکو گھر میں گھس کر افتخا راور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر3لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات۔گر ین ٹا ئو ن میں ڈاکو گھر میں گھس کرعمر ان اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر3لاکھ15ہز ار روپے ۔جبکہ گلشن اقبا ل میں 3موٹرسائیکل سوارڈاکو اویس اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے 80ہزار روپے نقدی و زیورات۔لیا قت آ با د میں ڈاکوسر مد اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔لٹن روڈ سے ڈاکوکا شف اور فیملی سے2لاکھ40ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ۔لو ئر ما ل میں ڈاکواظہر اور فیملی سے 1 لاکھ90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ با دامی با غ میں ڈاکو گن پوائنٹ پراشفا ق سے1لا کھ70ہزار اور موبائل فون۔اکبر ی گیٹ سے ڈاکوایو ب سے1لا کھ45ہزار نقدی اور موبائل فون۔فیکٹر ی ایریا میں جمیل سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لا کھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون۔شما لی چھا ئو نی سے ڈاکو گن پوائنٹ پرمشتا ق سے95ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شا ہد رہ ٹا ئو ن اورشیر ا کو ٹ سے گاڑیاں اورمستی گیٹ،با ٹا پو ر،گڑ ھی شا ہو،فیکٹر ی ایر یا،ما ڈل ٹا و ن اورشفیق آ با د کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔