شاہ رخ خان مالدیپ پر دل ہار بیٹھے

July 23, 2019

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی اہلیہ گوری خان اور بچوں کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزاریں جہاں کے حسین نظاروں کے دل دادہ ہو گئے۔

شاہ رخ خان نے مالدیپ کے حسین مناظر کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر کے اپنے مداحوں کو مالدیپ کی خوبصورتی سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے دلکش مناظر کی تصاویرکے کیپشن میں لکھا ’پرفیکٹ ہم آہنگی، پرفیکٹ غروبِ آفتاب اور پرفیکٹ بیوی۔‘


شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’مالدیپ کو چھوڑ کر جانے کے لیے بہت برا لگ رہا ہے اور خاص طور پر مالدیپ کے لوگوں سے دور جانے پر دل اُداس ہے‘۔


شاہ رخ کے بعد اُن کی اہلیہ گوری خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فیملی ہولی ڈیز کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور ساتھ ہی اپنے بیٹوں ابرام خان، آریان خان اور بیٹی سُہانہ خان کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔


گوری خان نے اپنے بچوں کی تصویر کو ’مائے لٹل تھری‘ کا عنوان دیا اور ساتھ ہی ایک دل کا اموجی بھی لگایا، شاہ رخ خان اور گوری خان کے مداحوں نے اس تصویر کو بہت پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی فلم ’دی لائن کنگ‘ کی ہندی ڈبنگ میں شاہ رخ خان نے کردار ’مفاسا‘ جبکہ ان کے بیٹے آریان خان نے ’سمبا‘ کا وائس اوور دیا ہے۔