دانش تیمور اور عائزہ خان حج کی سعادت حاصل کریں گے

July 24, 2019

فلموں اور ڈراموں کے نامور اداکار دانش تیمور اور اُن کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

رواں برس فلموں اور ڈراموں کے نامور اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان حج کی سعادت حاصل کریں گے، وہ ان دنوں تیزی سے ڈراموں کی شوٹنگ مکمل کررہے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی پانچ برس قبل اگست میں شادی ہوئی تھی قدرت نے ان کو دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی سے نوازا ہے، دونوں نے شہرت کی بلندیوں پر شادی کی اور بہت خوش گوار زندگی بسر کررہے ہیں۔

دانش تیمور نے حال ہی میں جیو کے سپر ہٹ ڈرامے ’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘ سے زبردست کامیابی حاصل کی۔ ان دنوں وہ جیو ہی کے ڈرامے ’میرا رب وارث‘ میں حارث کا کردار بخوبی نبھارہے ہیں جبکہ ان کی شریکِ حیات عائزہ خان نے ٹی وی ڈرامے ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کی۔

دانش تیمور نے کئی فلموں میں لاجواب ایکٹنگ کی، ان کی مقبول فلم ’رانگ نمبر‘، ’مہرالنسا وی لب یو‘، ’وجود‘ اور ان دنوں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’صرف تم ہی ہو‘ شامل ہیں۔

دانش تیمور نے جنگ کو بتایا کہ رب العالمین کے حکم سے ہم حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حج قبول فرمائے۔ بہ حیثیت مسلمان ہماری سب سے بڑی خواہش مکمل ہونے جارہی ہے۔