کراچی، سی ویو پر مچھلی نما کوڑے دان نصب

July 25, 2019

کراچی کا ساحل، ساحل کم اور کچرے کاڈھیر زیادہ لگتا ہے ۔سی ویو پر پلاسٹک کے تھیلیوں سمیت جانوروں کا فضلہ جہاں فضائی آلودگی کا سبب بنتا ہے وہیںخوبصورت نظارے کرنے اور پکنک کی غرض سے گئے لوگوں کے لئے بھی ناگواری کی بڑی وجہ ہے۔

گزشتہ دنوں یہ بحث جاری تھی کہ سی و یو کے پورے علاقے میں اول تو کوڑے دان ہیںہینہیںاگر ہیں بھی تو بہت چھوٹے ہیں جو پکنک کی غرض سے گئے لوگوں کے لئے ناکافی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے مچھلی نما سمندر ماحول اور انسان دوست یہ کوڑے دان سی ویو پر کئی مقامات پر رکھ دئیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق سی ویو کے مقام پر دن بہ دن بڑھتے کچرے کا یہ واحد اور مکمل حل ہے جس کےذریعے عوام زیادہ سے زیادہ کچرا اس میں ڈال سکتے ہیں اور ساحل کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ساحل کو صاف کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت عوام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ایک صارف نے مچھلی نما کُوڑے دان کی تصویر پوسٹ کی تھی جس سے ایسا لگ رہا تھا کہ ساحل پر کوئی بڑی مچھلی آگئی ہے۔

صارف کے خیال میں پاکستان کے ساحلوں کو بھی ایسے ہی کوڑے دانوں کی ضرورت ہے۔

انتظامیہ نے اس ہی پوسٹ سے متاثر ہوکر ساحل کی صفائی میںاپنا کردار تو ادا کر دیا ہے اب عوام کی باری ہے کہ وہ اپنا کُوڑا اس میں ڈال کر ساحل صاف رکھیں۔

واضح رہے کہ سی ویو کراچی کے شہریوں کے لئے ایک سستا اور دلکش پکنک پوائنٹ ہے جہاںشہری اپنی چھٹی منانے جاتے ہیں۔