سائبیریا کے جنگلات میں آگ لگ گئی

July 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


سائبیریا کے جنگلات میں متعدد مقامات پر آگ لگنے کے باعث فضائی آلودگی بڑھ گئی، دھوئیں کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے باعث سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں ہیں۔

آگ لگنے کے باعث قریبی علاقوں میں پروازوں کی آمد ورفت بھی روک دی گئی ہے۔

سائبیریا کے علاقے Irkutsk میں100 سے زائد مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

جنگلات کا 23 ہزار اسکوائر کلو میٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔

ارد گرد کے علاقوں کے لوگوں کو آگ سے اٹھنے والے دھوئیں سے مسائل کا سامنا ہے۔