برطانیہ نے قاہرہ کے ساتھ فضائی سروس بحال کر دی

July 28, 2019

قاہرہ (اے پی پی) برطانیہ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے اپنا فضائی رابطہ بحال کر دیا ہے۔ برطانوی محکمہ ہوا بازی کے ترجمان کے مطابق برطانیہ نے مصر میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ایک ہفتے سے اپنی فضائی سروس معطل کر رکھی تھی جو 26جولائی سے دوبارہ شروع کر دی ہے۔ مصرکے فضائی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے فضائی سروس کی معطلی کا یہ اقدام غیر منطقی تھا جس پر مصر کے وزیر ہوائی بازی یونس المسری نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے فضائی سروس بحال کرنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ مسافروں کی پریشانی اور مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔