شیخوپورہ میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

July 30, 2019

شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر بھکھی کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد روڈ پر بھکھی کے قریب ایک منی ٹرک، رکشہ اور بس آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے میں ایک بچی،دو مرد اور دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔