کراچی: رینجرز کا مچھر کالونی میں فری میڈیکل کیمپ

August 07, 2019

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے مچھر کالونی کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس موقع پر چائلڈ اسپیشلسٹ، اسکِن اسپیشلسٹ، آنکھوں کے اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن، پیرامیڈیکل اسٹاف، لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے 2600 سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

میڈیکل کیمپ میں مفت موبائل لیبارٹریز میں الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، ٹی بی اور ای سی جی ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اہلِ علاقہ کی جانب سے رینجرز کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔