رُشد و ہدایت: اللہ تعالیٰ کا ذکر، افضل ترین عمل …!

August 09, 2019

’’مسندِ احمد اور معجم طبرانی‘‘ میں حضرت معاذ بن انس جُہنیؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: ’’اے اللہ کے رسولﷺ، جہادکرنے والوں میں سب سے بڑھ کر اجر پانے والا کون ہے؟‘‘ آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جو اُن میں اللہ کو سب سے زیادہ یاد کرنے والا ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’روزہ رکھنے والوں میں سب سے زیادہ اجر والا کون ہے؟‘‘ آپﷺ نے فرمایا : ’’جو اُن میں اللہ تبارک و تعالیٰ کو سب سے زیادہ یاد کرنے والا ہے۔‘‘ پھر اُس شخص نے اسی طرح نماز، حج اور زکوٰۃ ادا کرنے والوں کے متعلق پُوچھا اور رسول اللہﷺ نے ہر ایک کے بارے میں یہی فرمایا کہ ’’جو اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ یاد کرنے والا ہے۔‘‘