بھارت جذبہ آزادی دبانے میں ناکام، کشمیریوں نے کرفیو توڑ دیا

August 10, 2019

بھارت تمام ترجبر اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبانے میں ناکام ہوگیا۔

کشمیری نوجوان قابض افواج کی گولیوں کی بوچھار کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نریندر مودی سرکار کے کرفیوکو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کے خلاف ہزاروں افراد نے سری نگر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور بھارتی تسلط کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہ کشمیریوں نے کبھی بھارت سے الحاق کا فیصلہ قبول کیا ہےاور نہ ہی کبھی بھارتی آئین کو تسلیم کریں گے۔

مظاہرین پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے، جو ’ہے حق ہمارا آزادی‘ ، ’بھارت واپس جاؤ‘ کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔

کشمیر میں احتجاج کو روکنے کےلیے قابض بھارتی افواج نے ایک بار پھر پیلٹ گن کا استعمال شروع کردیا ہے۔

اسپتالوں میں زیر علاج پیلٹ گنوں کے زخمیوں کی ویڈیو سامنے آگئی، چھرے لگنے سے نابینا ہونے والوں میں کم سن بچے بھی شامل ہیں۔