بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی،پیسکو

August 11, 2019

پشاور(نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف رات کو مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران کئی کنڈوں کو ہٹایا گیا، بجلی چوری کے لئے ٹیمپرڈ 32 میٹروں کو بھی پکڑلیا گیا جن کوفوری طورپرتبدیل کرکے ذمہ دارو ں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے،15 صارفین کے پی وی سی تبدیل کئے گئے ،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی ۔