مقبوضہ کشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ بدستور منقطع

August 13, 2019

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل نویں روز بھی کرفیو کی پابندی برقرار رہی، قابض انتظامیہ نے سڑکیں بلاک کر رکھی ہیں جبکہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما گھروں یا جیلوں میں بدستور قید ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل نویں روز بھی کمیونی کیشن مکمل بند ہے، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

سری نگر اور مقبوضہ وادی کے مختلف حصوں میں جگہ جگہ بھارتی فوج کی نفری تعینات ہے،سڑکیں خاردار باڑیں اور رکاوٹیں لگا کر بند کررکھی ہیں، عید کے موقع پر بھی سڑکیں سنسان ہیں۔

گزشتہ روز قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو عید کی نماز کی ادائیگی بھی نہیں کرنے دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عید کے موقع پر دکانیں بند ہیں، دکانوں کے شٹر اور دیواروں پر ’’گو انڈیا گو بیک‘‘ اور ’’وی وانٹ فریڈم‘‘ کے نعرے درج ہیں۔