منی پور اور آسام کی علیحدگی پسند تنظیمیں  بھی بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منائینگی

August 14, 2019

نئی دہلی (ایجنسیاں)منی پور اور آسام کی علیحدگی پسند تنظیموں نےبھی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناصرف پاکستان ، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے بلکہ خود بھارتی ریاستوں میں بھی یہ آزادی کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا،بھارت کی ریاستوں منی پور اور آسا م میں علیحدگی پسند تنظیموں نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔