بگ بیش ٹیمیں شاہین، حسنین اور فہیم اشرف سے معاہدے کی خواہاں

August 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولرز پر بگ بیش ٹیموں نے نظر یں جمادی ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی،محمد حسنین اور فہیم اشرف سےآسٹریلوی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کی ٹیموں نے معاہدہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ہوبارٹ اور سڈنی کی ٹیمیں پاکستانی فاسٹ بولروں سے معاہدہ کرنا چاہتی ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں سولہ وکٹیں لے کر ماہرین کو متاثر کیا تھا۔