55سالہ شخص لاپتہ، رپورٹ درج

August 15, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قاسم آباد فیز ون صدیق ہاؤس کے رہائشی وجاہت صدیقی اورصدیق احمد نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کے والد ابرار احمد صدیقی عید کے پہلے روز گھر سے مغرب کی نماز پڑھنے نکلے تھے جس کے بعد واپس نہیں آئے ‘ تلاش کرنے کے باوجود کوئی سراغ نہیں ملاہے۔ قاسم آباد پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے 55سالہ ابرار احمدصدیقی کی تلاش شروع کردی ہے۔