منٰی میں قیام کے دوران پاکستانی حاجیوں کو مشکلات ،ویڈیو جاری

August 15, 2019

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)منیٰ میں قیام کے دوران پاکستانی حاجیوں کی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے،ایک حاجی نے مکتب نمبر 24کی وڈیو بنا ئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ا س و ڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ مکتب کی گلیوں میں گٹر کا گندہ پانی پھیلا ہوا ہے اور حاجی اینٹیں رکھ کر گندے پانی سے گزر رہے ہیں بالخصوص خواتین کو دشواری کا سامنا کرناپڑاہے، سیوریج کے پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل گیا، گدے گلی میں رکھے ہوئے تھے،ایک اور وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک حاجی باسی روٹی دکھا ر ہا ہے، دو نوں کلپس میں حاجیوں نے حج انتظا مات پر شدید تنقید کی ۔