پلاسٹک بیگز پر پابندی‘ متاثرین میں مینوفیکچررز‘ ٹریڈرزو دیگر بھی شامل

August 15, 2019

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے متاثرین میں پلاسٹک بیگ کے مینوفیکچررز، ٹریڈرز، کمرشل صارفین بشمول گراسری سٹورز، ریستوران، فارمیسی، ہسپتال، شاپنگ مالز، ہارڈ ویئر سٹورز اور تمام ریٹیل سٹورز جو سیل پوائنٹ پر کسٹمر کو شاپنگ بیگز فراہم کرتے ہیں شامل ہیں جبکہ ای پی اے کے اجازت نامہ کے بعد فلیٹ بیگز کی درج ذیل مقاصد انڈسٹریل پیکنگ، پرائمری انڈسٹریل پیکنگ، میونسپل فضلہ، ہسپتال فضلہ اور خطرناک فضلہ کیلئے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ ای پی اے کے مطابق تمام قسم کے پولی تھین بیگز بمعہ ہینڈل اور بغیر ہینڈل کے اور آکسو بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے۔ اس پابندی کا مقصد قدرتی طور پر تحلیل نہ ہونیوالے بیگز کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سے نکالنا اور ماحول کو محفوظ بناناہے۔