ریلوے کوبہتر کرکےہم نےملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے،ڈی ایس

August 15, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈویژنل سپر نٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے کشمیر عوام کو بہت جلد بھارتی مظالم سے نجات حاصل ہو گی اور وہ بھی ہماری آزادی کا حصہ ہوں گے ایک عہد اور جزبے کے ساتھ محنت کریں محنت اور لگن سے ہم نے ریلوے ڈیپارٹمنٹ کو بہتر کرکے ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار چوہدری نے 73 ویں جشنِ یوم آزادی کے موقع پر ریلوے ڈویژنل آفس میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔