بھارتی صحافیوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کردیا

August 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر بھارتی صحافی بھی سامنے آگئے ہیں ۔

مقبوضہ وادی میں حالات کاجائزہ لینے والے بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں سیکڑوں کشمیریوں میں سےصرف ایک شخص آرٹیکل 370 کی منسوخی سےخوش نظر آیا اور وہ کشمیر میں بی جےپی کا نمائندہ تھا۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں آل ازویل ہے،حقیقت میں کشمیرآل ازہیل ہے ۔

ایک صحافی نے کہا کہ جیل میں جاکر کیسا محسوس ہوتا ہے اس کا اندازہ ہمیں کشمیر جاکر ہوا، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی دکان انہیں کھلی ہوئی نظر نہیں آئی ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کی حالت بہت بری تھی، لوگ بے بس اور غصے میں بھرے ہوئے نظر آرہے تھے، عید کے دن بھی پورا مقبوضہ کشمیر بند پڑا تھا، جبکہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو عید کی نماز پڑھنے کی اجازت دی اور نہ ہی عید ٹھیک طریقے سے منانے دی گئی ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی صحافیوں نےمقامی افراد سے ملاقات کرکے وہاں کی صورت حال معلوم کرنے کے بعد اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں سب کو آگاہ کیا۔