سلامتی کونسل کشمیری عوام کے مسائل کا حل نکال لے گی ، ملیحہ لودھی

August 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامید ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات کا حل نکال لے گی۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو بھارت کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کا بھی نوٹس لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اندر پاکستانی موقف کو سنا جا رہا ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر کے تنازع کا حل نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔