بھارت کے یوم آزادی پر ایفل ٹاور کے سامنے مظاہرہ

August 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


فرانس میں بھارت کے یوم آزادی پر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے پر ایفل ٹاور کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے سامنے سیکڑوں پاکستانی اور کشمیریوں نے پر جوش انداز میں یوم سیاہ منایا، مظاہرین 2 گھنٹے تک مودی سرکار کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے جو قدم اٹھایا ہے اس سے خود ہی بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے۔ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے والے بھارت کو عالمی برادری سبق سکھائے۔

مظاہرین نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ اس مظاہرہ کی کال تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مشترکہ طور پر دی تھی۔

احتجاج میں شریک افراد نے فرانس اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو یکطرفہ اقدام واپس لینے پر مجبور کرے۔