قوم کا ایک اور بیٹا فرض کی ادائیگی کے دوران شہید

August 16, 2019

بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانا بھارت کو برداشت نہ ہوسکا اور اس نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے ایک اور فوجی کو شہید کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا ایک اور بیٹا فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگیا۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق سپاہی محمد شیراز ایل او سی بٹل سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے پاک فوج کے 3 فوجی شہید کردیئے تاہم پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے اور کئی بنکر تباہ ہوگئے۔

بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔