سلامتی کونسل بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لے، شہباز شریف

August 16, 2019

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سلامتی کونسل سے بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھارتی جنونیت اور انتہا پسندی کو روکے ورنہ سب کو خمیازہ بھگتنا ہوگا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہیے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹاسکتے۔