بنگلہ دیشی ون ڈے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو ہٹانے کا فیصلہ

August 17, 2019

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان ملاقات میں کیا جائے گا۔ بورڈ اس حوالے سے اگلے ماہ شیڈول میچز سے قبل ہی نمٹنا چاہتا ہے تاکہ 2023 ورلڈ کپ کو سامنے رکھ کر طویل الوقتی کپتان کا تقرر کیا جا سکے۔ مشرفی ورلڈ کپ میں ناکام رہے ،35 سالہ آل رائونڈر صرف ایک وکٹ لے سکے ۔