کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 4زخمی

August 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنٹ لگنے، ٹریفک حادثے اور چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق، 4زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ کے نزدیک تیز رفتارڈمپر کی ٹکر سے 35سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی،نیپئرتھانے کی حدود لیاری گھانچی پاڑہ نشتر روڈ سکینہ کمپاؤنڈ کے قریب واقع مکان کی چھت گر نے سےایک ہی خاندان کے 4افراد 50سالہ غلام حسین ولد محمد عمر ،40سالہ زبیدہ زوجہ غلام حسین ،22سالہ علیمہ دختر غلام حسین ،اور 17سالہ عمیر ولد غلام حسین زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،بن قاسم تھانے کی حدود قاسم آبادمیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کرنٹ لگنے سے 45سالہ محمد رحیم جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔