کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 70 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں

August 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 70موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتیں ہوئیں،سندھ پولیس کی موٹر سائیکل اور کار لفٹرز کو گرفتار کرنے کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ،چور گروہ کو پکڑنے والا محکمہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بھی غیر فعال ،سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کراچی کے ضلع سینٹرل سے چوری اور چھینی گئیں ۔