کروڑوں کی اراضی پر قبضہ کا الزام چوہدری تنویر کیخلاف مقدمہ درج

August 17, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا ر)محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر چوہدری تنویز خان اور ان کے صاحبزادے سمیت متعدد افراد کے خلاف کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے عدالت سے 21 اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے ۔