صدر آزادکشمیر کی آرمی چیف سے ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال پر گفتگو

August 17, 2019

راولپنڈی(اے پی پی‘آئی این پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر نصب العین کے لئے پاک فوج کی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ مسلح افواج مسئلہ کشمیر اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات

انہوں نے یہ یقین دہانی آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کو کرائی جنہوں نے آرمی چیف سے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف سےجاری ٹویٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔