لاہور میں ڈولفن شو کا انعقاد

August 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

روس اور یوکرین کے اشتراک سے لاہور میں پہلی بار ڈولفن شو کا انعقاد کیا گیا، پانی میں کرتب دکھاتی ڈولفنز نے لاہوریوں کے دل جیت لیئے۔

لاہور میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈولفن شو میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،گورنر پنجاب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

بچے بڑے سبھی ڈولفنز کے دلچسپ کرتب دیکھ کرخوب محظوظ ہوئے ۔