فاروق ستار، عامر خان کیخلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

August 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 22 اگست کو کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات کی سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار، عامر خان، قمر منصور، گل فراز خٹک و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میں 2 مقدمات درج ہیں، ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج ہیں۔

کیس میں عدالت بانیٔ ایم کیو ایم سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی۔