جامعہ کراچی،ای ایم بی اے، ایم بی اےاور ای ایم بی اے داخلہ ٹیسٹ آج ہونگے

August 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی کے مطابق ای ایم بی اے اور ایم بی اے ڈھائی سالہ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ اتوار18 اگست کو صبح 9:30 بجے جبکہ ای ایم بی اے ڈیڑھ سالہ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر 1:30بجے جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات پولیٹیکل سائنس میں منعقد ہوگا،طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔