برطانیہ جانے والے پارسل سے لاکھوں روپے کی ہیروئن برآمد

August 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اینٹی نارکوٹکس فور س نے کورئیر کمپنی سے برطانیہ جانے والے پارسل کو روک کر لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی،ترجمان اے این ایف کے مطابق برامد کی گئی 890گرام ہیر وئن کی مالیت لاکھوں روپے ہے جو 7کارٹن میں چھپائی گئی تھی اور کراچی سے کاشف خان نے بک کروایا ، برطانیہ میں احمد خان نامی شخص کو ملنا تھا۔‎