کے ایم سی و ڈی ایم سیزکے عملے کوذوالفقارشاہ کی مبارکباد

August 18, 2019

کراچی (پ ر) سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے صدرسیدذوالفقارشاہ نے مشینری پول ڈپارٹمنٹ کو بارشوں اور نالہ صفائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور کے ایم سی وڈی ایم سیز کے عملے کو عیدالاضحیٰ کےموقع پر کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور سہولتوں کی عدم فراہمی کے باوجود بارشوں کے دوران کئی پوش علاقوں میں موجود پانی اورکیچڑ مشینری پول کے عملے نے کلیئر کیا ، جبکہ نالوں کی صفائی میں بھی مشینری پول کے تجربہ کار عملے نے ضلع ملیر ،کورنگی،وسطی اور ضلع غربی میں خدمات انجام دیں۔