کراچی،حیدر آباد میں گرفتاری ،ایم کیو ایم لندن کا اظہار مذمت

August 18, 2019

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نےکہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بے گناہ مہاجر نوجوانوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، کار کنوں نے یوم آزادی کے موقع پر نکلنے والی ریلیوں میں پاکستان کے ساتھ ساتھ مہاجر قوم اور قائد تحریک کے حق میں نعرے لگائے ان نوجوانوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں کیا اپنی قوم اور کسی رہنما کے حق میں نعرے لگانا جرم ہے؟