کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ

August 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں عید قرباں کے بعد غلاظت کے ڈھیر لگے ہیں جس کے باعث شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے تو وہیں شہر میں کانگو کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق شہر میں رواں سال 10 افراد کانگو کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2 افراد سول اسپتال اور ایک مریض ناظم آباد میں قائم نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس جانور کی کھال ،خون اور تھوک میں موجود ٹک جسے چیچٹر بھی کہا جاتا ہے جو انسان کے خون میں شامل ہوکر درد، بخار، متلی اور خون کے بہنے کا سبب بنتا ہے ۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے انسداد ڈینگی اور کانگو کے لئے فور ی طور پر اسپرے مہم شروع کرنے کا اعلان تو کردیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد کب ہو گا اس کا کسی کو علم نہیں ہے۔

کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جن کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے ۔۔کانگو جیسا خطرناک وائرس بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔