بنوں ،پولیو مہم بائیکاٹ پر تاجرتنظیمیں تقسیم، تین کا حصہ لینے کا اعلان

August 19, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے تعلق رکھنے والی تاجر تنظیمیں پولیو مہم بائیکاٹ کے معاملے پر تقسیم ہوگئی ہیں ،چھوٹے تاجروں نے حکومت کی جانب سے عائد ہونے والے ٹیکسز کے خلاف احتجاج کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا،تین تنظیموں نے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،تار تنظیموں کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کے نام پر ہڑتال نہیں کی جائیگی، ذاتی مفادات کیلئے مہم کو نشانہ بنانا غلط ہے۔