پنجاب گروپ آف کالجز کا ادارہ سٹیپ پاکستان کا بہترین تعلیمی ادارہ بن چکا ہے:ڈائریکٹر کالجز

August 20, 2019

ملتان(پ ر)ڈائریکٹر کالجز حیدر عباس گردیزی نے کہا ہے کہ نسل نو کو پاکستان کی آزادی کے حوالے سے اساتذہ کو معلومات فراہم کرنی چاہئے ، پنجاب گروپ آف کالجز کا ادارہ سٹیپ پاکستان کا بہترین تعلیمی ادارہ بن چکا ہے ، جو انٹری ٹیسٹ کے ذریعے بہترین ڈاکٹرز انجینئرز پیدا کررہا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سٹیپ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر پنجاب گرو پ آف کالجز پروفیسر اسامہ بشیر قریشی نے کہا ہے کہ ادارے میں سینئر اساتذہ طلبا قومی ہیروز کے بارے میں بہترین آگاہی دے رہے ہیں ،،تقریب میں ڈاکٹر سہیل ہاشمی نے ملی نغمے سنا کر خوب داد لی، تقریب پرنسپل پروفیسر صائمہ فیاض ، ملک امتیاز ، سلیمان بھٹی ودیگر اساتذہ اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔