نشتر ہسپتال کی ایم آر آئی مشین بدستور خراب

August 20, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کی ایم آر آئی مشین بدستور خراب ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے،مذکورہمشین 3روز سے خراب ہے مگراس کی مرمت کے لئے اقدامات نہیں کئے جاسکے اور مریض بازار سے مہنگے داموں یہ ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کے ایم آر آئی مشین کو جلد فعال کیاجائے،نشتر حکام کا کہنا ہے کہ مرمتوں کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔